شیخوپورہ:تیز رفتار بسوں کے تصادم میں خاتون جاں بحق، 4زخمی

Apr 03, 2021 | 13:22:PM
شیخورہ میں دو بسوں میں تصادم ہوا
کیپشن: دو بسوں میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخوپورہ میں ہرن مینارموٹروے انٹرچینج پر 2 بسوں کے خوفناک تصادم  میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح شیخوپورہ ہرن مینار موٹروے انٹرچینج پرلاہور کی طرف جاتے ہوئے 2 تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع  پر پہنچ گئیں۔

خیال رہے کہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فوراً طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش موٹروے پولیس کے حوالے کردی گئی۔