بھارت کے ایجنٹ خوارج کا بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام، 5 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بھارت کے ایجنٹ خوارج کا بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ،پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج اور ایف سی کے چھ جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ایجنٹ خوارج نے بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کی سیکیورٹی توڑنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے خود کش گاڑی سے دھماکہ کیا جس سے ہیڈ کوارٹر کی دیوار اور قریبی عمارتیں متاثرہوئیں۔
دھماکے کے دوران تین معصوم شہری زخمی ہوئے، پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ جواب دیا، فورسز نے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
اطلاعات کے مطابق کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا، قوم اور سیکیورٹی فورسز ہر قربانی کے ساتھ زیادہ متحد اور پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے: علی امین گنڈاپور