دریائے چناب کی تازہ صورتحال۔۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر ایک مرتبہ پھر پانی کی سطح بلند

انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ،دریائے توی میں ہائی فلڈ آ سکتا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

Sep 02, 2025 | 22:18:PM
 دریائے چناب کی تازہ صورتحال۔۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر ایک مرتبہ پھر پانی کی سطح بلند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ مقام پر ایک مرتبہ پھر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی،  دریا چناب میں اس وقت نیچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ،دریائے توی میں ہائی فلڈ آ سکتا ہے۔

 فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 29 ہزار 554 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 54 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ 

 جموں توی میں نیچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ، دریائے مناور توی میں بھی نیچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔نالہ ڈیک میں ایک لاکھ 74 ہزار97 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔اس کے علاوہ نالہ پلکھو میں بھی نیچے درجے کا سیلاب ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

ہیڈ پنجند پر دریائے چناب کے سیلابی ریلے کی آمد کا سلسلہ ائندہ 12 گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا۔دریائے ستلج کا سیلابی ریلا آئندہ 36 گھنٹوں میں ہیڈ پنجنند پر پہنچنا شروع ہو گا۔دریائے راوی کا سیلابی ریلا چناب میں شامل ہو کر یہاں پہنچے گا۔کل صبح تک یہاں پانی کی سطح مزید بلند ہو جائے گیکل سے ہیڈ کا نہری نظام بھی بند ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ،دریائے توی میں ہائی فلڈ آ سکتا ہے،دریائے چناب  میں ایک گھنٹے میں ساٹھ ہزار کیوسک بڑھ چکا ہے،ہیڈ مرالہ سے تریموں دس لاکھ کیوسک کا ریلہ گزارا ہے،جموں توی میں شدید بارشیں ہو رہی ہے شمالی پنجاب میں بھی شدید بارشیں ہے ،پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگا ،نالہ ڈیک سیالکوٹ، ناروال، پسرور کو متاثر کیا تھا ،سیالکوٹ، ناروال میں مشکلات کا اضافہ ہوگا ،ستلج میں ہائی فلڈ چل رہا ہےمیلسی، بہاولپور اور بہاولنگر میں سیلاب چل رہا ہے،ہیڈ سدھانی ڈیرھ لاکھ کیوسک سے بڑھ چکی ہے،

دوسری جانب گوجرانوالہ میں نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث کمال پور چشتیاں کے قریب گیپکو کا 132 کے وی پسرور۔ ظفروال ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گر گیا۔ ٹاور گرنے سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن ظفروال کے 15 عدد 11 کے وی فیڈروں سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ گیپکو  کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، پانی کی سطح کم ہوتے ہی ٹاور کی بحالی کا کام فورا شروع کر دیا جائے گا ۔

یہ بھی  پڑھیں:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں تین ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا