تباہ کن سیلاب اور مون سون بارشیں،یورپی یونین کی 350 ملین روپے کی ہنگامی امداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی انسانی ضروریات کے لیے یورپی یونین نے تقریباً 350 ملین روپے (1,050,000 یورو) کی امداد مختص کردی ۔یورپی یونین کا متاثرہ خاندانوں اور تمام متاثرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔
ترجمان یورپی یونین پاکستان کا کہنا ہے کہ شدید مون سون بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں لے لیں، شدید مون سون بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب کے باعث کئی لوگ تاحال لاپتہ ہیں,متاثرہ خاندانوں اور تمام متاثرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں,یہ امداد معتبر انسانی ہمدردی کے شراکت دار اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی, اس امداد میں جان بچانے والی صحت کی سہولیات, بیماریوں کے عدم پھیلاؤ کے لیے پانی، صفائی اور حفظانِ صحت (WASH) کی سہولیات شامل ہیں, امداد میں انتہائی کمزور طبقات کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے نقد امداد, یورپی یونین اس نازک وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی پر ریپ کا الزام،پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو فائرنگ کرکے فرار