اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

Sep 02, 2021 | 00:57:AM
 اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)  اداکارہ حبا بخاری نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا۔ان کے چاہنے والوں بھی ان  کی اداکاری کے معترف ہیں۔اب اداکارہ کی ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں انہوں نےمداحوں سے رائے مانگی۔

تفصیلات کے مطابق  حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کے پوسٹ کرنے کی وضاحت بھی کی اوراس کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر بھی لکھی۔ جس نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔اداکارہ نے مداحوں سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ وہ کمنٹس کر کے  بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھے جو خط تجھے ۔۔۔مریم نوا ز کےصاحبزادے کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی

اداکارہ حبا بخاری نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں سے پوچھا کہ' آپ کو حبا بخاری کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ کون سا لگا'ساتھ ہی لکھا کہ مداح اپنی رائے انہیں کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی سے حریم شاہ کے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل

 یاد رہے کہ 14 اگست کی مناسبت کے حوالے سے اداکارہ کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جن کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا،پوسٹ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ محبت امن ہے اور امن کا پیغام ہے پاکستان۔