پاناما پیپرز کے بعد پینڈورا پیپرز  کا انکشاف ۔۔کھلبلی مچ گئی

Oct 02, 2021 | 22:21:PM
پاناما سے ،بھی ،بڑے سکینڈل ،کا ،انکشاف
کیپشن: پینڈورا سکینڈل ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاناما پیپرز کے بعد پینڈورا پیپرز  کا انکشاف ،دنیا کی نامور شخصیات کے مالی امور کی بڑی بین الاقوامی تحقیق انٹرنیشنل کنسورشیم آف جرنلسٹس( آئی سی آئی جے) کا نیا پینڈوراباکس کل کھلے گا۔

تفصیلات کےمطابق نئے انکشافات کل رات پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 پر کیے جائیں گے۔ 117 ملکوں کے 600سےزائد صحافیوں نے اس پر  کام کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  (آئی سی آئی جے) نے پاناما سے بھی بڑے سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلیں۔کہا جا رہا ہے کہ پاناما سے بھی زیادہ پاکستانیوں کے نام ان تحقیقات میں شامل اور  یہ اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔۔یاسمین راشد