نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے

Nov 02, 2025 | 17:38:PM
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
کیپشن: اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دے گا، فلسطین بالخصوص غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر بھی گفتگو ہوگی۔

علاوہ ازیں وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطینیوں کی بلا روک ٹوک انسانی امداد پر بات ہوگی، شرکاء غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے سیریز؛ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں نے کس شہر میں ڈیرے ڈال لئے؟جانیے