پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series #PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے خوشخبری،سوزوکی موٹرز نے بڑی رعایت کااعلان کردیا