نیوزی لینڈکے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈکرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
2011 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 93 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2 ہزار 575 رنز اسکور کیے ،جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Kane Williamson has called time on his 93-game T20 International career.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025
Thank you for everything you gave the team in the shortest format ????
Full story at https://t.co/itPtNwMPLK
@PhotosportNZ pic.twitter.com/wzXz6MuWOF
اس کے علاوہ کین ولیمسن نے 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت بھی کی اور بلیک کیپس کو 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل (2016 اور 2022) اور ایک مرتبہ فائنل (2021) تک پہنچایا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی سے ایک قدم پیچھے ہٹ جاؤں۔ میرے لیے اور ٹیم کے لیے یہ درست وقت ہے۔
کین ولیمسن نے کہا کہ میرے اس فیصلے سے ٹیم کو آئندہ سیریز اور اپنے اگلے بڑے ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے واضح سمت ملے گی۔
ولیمسن نے نئے کپتان مچل سینٹنر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار لیڈر قرار دیا اور ٹیم کے مستقبل پر اعتماد ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔