کراچی فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

Nov 02, 2022 | 00:43:AM
کراچی فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی منگھوپیر کے علاقے غریب آباد نورانی ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت فرید کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی.
 پولیس حکام کے مطابق زخمی فرید کو چار گولیاں لگی ہیں تاہم اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں. 
جائے وقوعہ پر پولیس ٹیم پہنچ گئی ، کرائم سین یونٹ جانچ پڑتال کر رہی ہے تاہم جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں.