حیدرآباد: ایک ہی گھر کی3 لڑکیاں اور 5سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ
کیپشن: حیدرآباد: ایک ہی گھر کی3 لڑکیاں اور 5سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسان خان) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے ایک ہی گھر کی تین لڑکیاں اور پانچ سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں، جبکہ لاپتہ افراد میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
تھانہ نسیم نگر پولیس نے دونوں بہنوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے متن کے مطابق 30 اپریل کو ان کی دو بیٹیاں انیلہ اور رابعہ، نواسی اور بھتیجی حنا گل بازار گئی تھیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ بازار سے واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے ہر ممکن جگہ تلاش کیا مگر ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے فون کالز کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات