وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں، شائقین اور شہریوں کے لیے بہترین سیکیورٹی اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :باجوڑ میں فورسز کے لیے پانی لے جانے والا ٹینکر دھماکے سے تباہ