عدالت کا 1 ماہ کے اندر پی ٹی وی کے ریٹائرڈملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی وی کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد آصف نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے پی ٹی وی کو ریٹائرڈ درخواست گزار ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر ادائیگیاں مکمل کی جائیں، بصورت دیگر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
حکم نامے کے مطابق فنانس ڈویژن نے ادائیگیوں کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری حاصل کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے منظوری کے عمل کے لیے مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی وی اور سیکریٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اس سے قبل بھی درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش