بورے والا؛ رکشہ ڈرائیور کی مبینہ زیادتی سے دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ 

May 02, 2025 | 22:46:PM
بورے والا؛ رکشہ ڈرائیور کی مبینہ زیادتی سے دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاشف اقبال)بورے والا میں رکشہ ڈرائیور کی کئی ماہ تک مبینہ زیادتی سے دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کو سکول چھوڑنے جانے والے رکشہ ڈرائیور کا جرم بے نقاب ہو گیا،طالبہ گھر دیر سے پہنچی تو والدین نے تلاش شروع  کردی، ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا شکار طالبہ نیم بیہوشی کی حالت میں ملی،  رکشہ ڈرائیور کی مسلسل زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔

ملزم جرم چھپانے کے لئے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا،میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا،

زیادتی کا شکار طالبہ کا تعلق نواحی آبادی لاٹ بھٹیاں سے ہے،ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی معروف اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر پھنس گئے، صفائیاں پیش کرنے لگے