اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر ویرات کوہلی صفائیاں دینے لگے

May 02, 2025 | 21:23:PM
اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر ویرات کوہلی صفائیاں دینے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر مداح حیران رہ گئے۔

یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم اور ٹی وی اداکارہ اور رقاصہ اوینت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔

ویرات کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا مداحوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا دیا۔

یہاں تک کہ ویرات کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ میری درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے۔

 

یاد رہے کہ سب سے پہلے اداکارہ اوینت کور کے ایک فین پیج نے ویرات کوہلی کے لائیک کردہ تصویر کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:7.4 شدت کا زلزلہ،زمین بری طرح لرز اٹھی

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: