پی ایس ایل10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا 

May 02, 2025 | 19:47:PM
پی ایس ایل10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ایس ایل10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آبا د یونائٹیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔
 اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 35گیندوں پر 36رنز بنائے، جس میں 1چھکا اور 4چوکے شامل تھے، کائل مائیرز نے 18گیندوں پر 18سکور کیے، جس میں 1چھکا اور 2چوکے شامل تھے، کولن منرو نے 10گیندوں پر 11رنز بنائے جس میں 2چوکے شامل تھے۔
سلمان آغاز 7گیندوں پر 4رنز بنا سکے، شاداب خان نے 8گیندوں پر 15سکور کیے جس میں 1چھکا شامل تھا، اعظم خان نے 8، سعد مسعود 1، نسیم شاہ 1رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین دوریشس نے  17گیندوں پر 33سکور کیے جس میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔
فاسٹ باؤلر محمد علی نے 3، الزری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1-1وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
 مچل اعون نے 2گیندوں پر 6، صائم ایوب نے 3گیندوں پر 1، محمد حارث نے 12گیندوں پر 13، میکس برائنٹ نے 3گیندوں پر 4سکور کیے، بابر اعظم نے 49گیندوں پر 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 4چوکے شامل تھے۔
معاز صداقت نے 33گیندوں پر 55سکور کیے جس میں 3چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔کائل مائیرز، بین دوریشس، نسیم شاہ اور رائیلی نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :بابراعظم، رضوان کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا