وزیراعظم شہبازشریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ

May 02, 2022 | 19:18:PM
وزیراعظم شہبازشریف، امیر قطر، ٹیلی فون، عید کی مبارکباد،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی کو ٹیلی فون، وزیراعظم نے امیر قطر کو عید کی مبارکباد دی اور قطر کے عوام کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔
 امیر قطر نے وزیراعظم کو عید کی مبارک پیش کی اور پاکستان کے عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا،ٹیلی فونک رابطے پر دونوں ممالک نے بھرپور وفعال سیاسی ومعاشی روابط کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
 وزیراعظم نے امیر قطر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، امیر قطر نے بھی وزیراعظم کو قطر کے دورے کی جوابی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ