خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر  نماز عید کے اجتماعات

May 02, 2022 | 10:10:AM
 خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر  نماز عید کے اجتماعات
کیپشن: خیبرپختونخواہ میں عید کے اجتماعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کے پی کے میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت سرکاری سطح پر عید الفطر آج منانے کے اعلان کے بعد پشاور میں شہر کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

وزیر اعلیٰ، صوبائی کابینہ اراکین نےگورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کی۔ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان پر آج عید منائی جارہی ہے۔

نوشہرہ ، ٹانک اور بنوں کے کئی علاقوں میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے، جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔جے یو آئی کے مرکز سپین مسجد میں نماز عید نہیں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر منگل کو ہوگی

عیدالفطر کے خطبات میں مسجد نبوی ؐمیں پیش آئے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی گتھم گتھا، کرسیاں چل گئیں