پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر منگل کو ہوگی 

May 01, 2022 | 20:49:PM
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزاد،
کیپشن: مولانا عبدالخبیر آزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر منگل کو ہوگی ۔
پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کےلئے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلا س کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ ملک بھر میں مطلع صاف تھا، کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی اور اس طرح 30 روزے پورے ہیں اور عید الفطر3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اتوار کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر پیر کو ہے ، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے جبکہ افغانستان میں اتوار کو عید منائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کیلئے بڑے انعام کااعلان