پاکستانی کامیڈین نے کنگنا رناوت کو ہنسنے پر مجبو ر کر دیا

May 02, 2021 | 18:05:PM
پاکستانی کامیڈین نے کنگنا رناوت کو ہنسنے پر مجبو ر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)علی گل پیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی پیروڈی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پیروڈی کی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں کنگنا رناوت کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے برا دِکھایا جارہا ہے اور تمام بڑے ممالک ہمارے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی لاشوں کو دنیا کے مقبول ترین خبررساں ادارے بھاری قیمتوں میں فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ممالک پوری دنیا کے سامنے ہمیں ایسے دِکھا رہے ہیں کہ جیسے بھارت کو تو طبی سہولیات کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں، جیسے ہم انسان نہیں بلکہ بندر ہیں۔کنگنا رناوت کی اس ویڈیو پر کامیڈین سٹار علی گل پیر نے اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں پیروڈی کی جسے ناصرف پاکستانی صارفین نے خوب پسند کیا بلکہ خود کنگنا نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے علی گل پیر کی پیروڈی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک مزاحیہ انسان ہیں اور آخر کار آپ نے مجھے ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کنگنا نے اپنے تبصرے میں قہقہے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔