کمائی میں شاہ رخ خان کو ٹکر دیتی ہیں ان کی اہلیہ گوری خان ۔۔ انکم جا ن کر آپ کو بھی پسینہ آجا ئےگا

May 02, 2021 | 17:48:PM
کمائی میں شاہ رخ خان کو ٹکر دیتی ہیں ان کی اہلیہ گوری خان ۔۔ انکم جا ن کر آپ کو بھی پسینہ آجا ئےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہ رخ خان ہندوستان کے سب سے امیر اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ کمائی کے معاملہ میں شاہ رخ خان اگر کنگ ہیں تو ان کی اہلیہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں خبر آئی تھی کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم پٹھان کیلئے فیس کے طور پر 100 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔  جہاں شاہ رخ خان ہندوستان کے سب سے مہنگے اداکاروں میں سے ایک ہیں تو وہیں ان کی اہلیہ گوری خان بڑی انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے مکیش امبانی ، رابرٹ کاویلی اور راف لارین جیسی ہستیوں کے گھر ڈیزائن کئے ہیں۔


گوری کا اپنا پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرنیٹمنٹ بھی ہے۔ 2018 میں فارچیون میگزین نے انہیں 50 موسٹ پاورفل وومین کی لسٹ میں شامل کیا تھا تھا۔ 


رپورٹس کی مانیں تو گوری اور شاہ رخ خان کی سالانہ انکم 256 کروڑ کے قریب ہے۔ جہاں شاہ رخ خان کی نیٹ ورتھ 5100 کروڑ ہے تو گوری خان کی نیٹ ورتھ 1600 کروڑ ہے۔ شاہ رخ خان کا ممبئی میں واقع منت بنگلہ چھ منزلہ ہے اور یہ 26328 اسکوائر فٹ میں پھیلا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی میں پالم جمیرہ نام سے ان کا بنگلہ ہے۔ 


اداکار کے ممبئی میں واقع گھر کی قیمت 200 کروڑ تو دبئی والے گھر کی قیمت 24 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔یہی نہیں ، شاہ رخ خان لندن کے پارک لین میں واقع 172 کروڑ روپے کے گھر کے بھی مالک ہیں۔ 


 ان کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز ہے ، جس کی نیٹ ورتھ 600 کروڑ روپے ہے۔ اس میں ان کی پارٹنر جوہی چاولہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کامیڈین نے کنگنا رناوت کو ہنسنے پر مجبو ر کر دیا