گوجرانوالہ ۔۔ قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا

May 02, 2021 | 13:12:PM
 گوجرانوالہ ۔۔ قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوجرانوالہ کے علاقےباغبانپورہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا، صادق گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پر ہی چل بسا۔

 گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ روک سکا  جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا افسوس ناک واقع باغبانپورہ چوک میں پیش آیا، نوجوان محلہ گورونانک پورہ کا رہائشی تھا۔ 30 سالہ نوجوان ہسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے حکومت سے واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا؟؟؟