آج موسم کیسا رہے گا؟؟؟

May 02, 2021 | 12:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی میں موسم گرم رات گئے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 18 سے 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔  اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،سرگودھا، گوجرانوالہ و دیگر علاقوں میں رات کو ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ بزدار کادورہ لاہور۔لاک ڈاؤن عملدرآمد ۔صفائی کا جائزہ لیا