عازمین حج کے لیے خوشخبری ،حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا 

Mar 02, 2026 | 20:45:PM
عازمین حج کے لیے خوشخبری ،حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عازمین حج کے لیے خوشخبری آگئی،حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا،پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور  کے مطاق  پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا،18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

 ذرائع مذہبی امور  کا کہنا ہےکہ عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا،پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا،سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا،سرکاری سکیم کے تحت 51 ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی۔ 

حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا ،جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا،پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔

 ذرائع  کےمطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز جاری رہے گا،حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا،مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازی چلائی جائیں گی۔

 پی آئی اے،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گیی،اسلام آباد سے 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی،کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پرواز روانہ ہوں گی،فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری