برطانیہ ،ایوارڈ شو میں شرکاءعجیب مخلوق دیکھ کر حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )برطانوی ایوارڈ شو کی تقریب میں ایک گھوڑے کی شرکت نے وہاں موجود شرکاء کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
برطانوی ٹی وی کے ناظرین اس وقت الجھن میں پڑ گئے جب انہوں نے گھوڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو ٹیبل پر بیٹھا دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق لندن کے او ٹو ایرینا میں ایوارڈ شو مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ گھوڑے کا ماسک پہنی خاتون مہمان تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کو گائے رکھنے پر 10 سال قید،5 لاکھ روپے جرمانہ
یہ دیکھ کر لوگ الجھن میں پڑ گئے اور پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈینی ڈائر کے ساتھ گھوڑا بیٹھا ہے؟ یا کوئی گھوڑے کے لباس میں موجود ہے، کون ہے آخر وہ پراسرار شخص؟
گھوڑے کے ماسک میں موجود شخص کی شناخت ہارس گرل کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک جرمن ڈی جے ہیں۔
ہارس گرل کو اپنے مشہور گانے مائی بارن مائی رولز سے شہرت حاصل ہوئی تھی جو ٹک ٹاک پر کافی وائرل ہوا تھا۔ انسٹاگرام پروفائل میں ان کا اصل نام اسٹیلا ہے۔
خاتون ڈی جے ہمیشہ خود کو گھوڑے کے ماسک کے پیچھے رکھتے ہوئے اپنی اصل شناخت کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتیں جس کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔