اسرائیل غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامند ہو گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رمضان اوراپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعدادکو اسرائیل کے حوالے کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر کی لندن آمد،برطانوی وزیراعظم کاپرتپاک استقبال
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے اعلان کے جواب میں حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا۔