حیدرآباد ;نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Mar 02, 2024 | 19:01:PM
حیدرآباد ;نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نو اضلاع میں امتحانات لیے گیے، نویں جماعت کے سائنس گروپ میں 71 ہزار 462 طلباء و طالبات نے امتحانات دیے، جن میں سے63 ہزار 420 طلبا کامیاب ہوئے، 3 ہزار 902 طلباء صرف 6 پرچوں, 819 طلباء 5 پرچوں, 1852 طلباء 4 پرچوں میں کامیاب ہوسکے،253 طلباء 3 پرچوں, 117 طلباء 2 پرچوں اور 129 طلباء صرف ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرسکے۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہےکہ 507 طلباء و طالبات تمام سات پرچوں میں فیل ہوگئے،سائنس گروپ کے 410 طلباء وطالبات کے نتائج مختلف وجوہات کے سبب روکے گئے ہیں, نویں جماعت کے جنرل گروپ میں 1581 طلباء و طالبات شریک ہوئے،جنرل گروپ میں 1290 طلباء و طالبات تمام 7 پرچوں میں کامیابی حاصل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ماہ میں 22لاکھ 73 ہزار روپے کمانے والی بھکارن گرفتار،طریقہ جان کر پولیس والوں کے سر چکرا گئے