ایک ماہ میں 22لاکھ 73 ہزار روپے اکٹھے کرنے والی بھکارن گرفتار

Mar 02, 2024 | 20:25:PM
ایک ماہ میں 22لاکھ 73 ہزار روپے اکٹھے کرنے والی بھکارن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون بھکاری کو تقریبا 30,000 درہم نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک بھکارن کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، خاتون نے یہ ساری رقم ایک ماہ کے اندر مساجد کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگ کر اکٹھی کی ہے ،حکام نے بتایا کہ خاتون کو 2ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، خاتون وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد خاتون کو دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس سال بھیک مانگنے کا اب تک کا سب سے نمایاں واقعہ ہے،دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ بھکاری ہمدردی، سخاوت، خیراتی جذبات جیسے مختلف حربے کا استعمال کرتے ہیں عوام اس کے دھوکے میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی فلم کیلئے پروڈیوسر نے کیا چیز ڈیمانڈ کی ؟اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے سنگین الزامات عائد کر دیئے