فلم کے بدلے پروڈیوسر کیساتھ رات گزارنے کا کہاگیا،انکیتا لوکھنڈے

Mar 02, 2024 | 19:13:PM
فلم کے بدلے پروڈیوسر کیساتھ رات گزارنے کا کہاگیا،انکیتا لوکھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی فلم کے بدلے پروڈیوسر کیساتھ رات گزارنے کا کہا گیا، جس پر انہوں نے کھڑی کھڑی سنا دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ پر بات کرتے ہوئے انکیتا لوکھنڈے نے  انکشاف کیا کہ انہیں پہلی فلم حاصل کرنے کیلئے پروڈیوسر کی ناجائز خواہشات پوری کرنے کاکہا گیا تھا،انکیتا لوکھنڈے نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے فلم کا آڈیشن دیا تھا، مجھے کال آئی کہ فلم سائن کرنے آجائیں،انہوں نے کہا کہ اس کال پر میں خوشی سے نہال تھی ، والدہ کو بتایا تو وہ بھی حیران تھیں کہ یہ سب اتنی آسانی سے ہوگیا۔

انکیتا لوکھنڈے نے مزید کہا کہ اس دوران میرے ذہن میں سوال ابھرا تھا کہ ایسا کیسے ہو گیا وہ بھی اتنی آسانی سے؟انکیتا نے کہا کہ جب میں فلم سائن کرنے گئی تو مجھے اندر بلایا اور میری کوآرڈینیٹر کو رکنے کو کہا، مجھے بولا گیا کہ اس فلم کو حاصل کرنے کیلئے تمہیں سمجھوتہ کرنا پڑے گا،اس وقت میں صرف 19 سال کی تھی، تب میرا ہیروئن بننے والا مرحلہ چل رہا تھا اس کے باوجود بھی میں نے سوال کیا کہ کیا سمجھوتہ؟، جواب دیا گیا کہ آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا،انکیتا نے اس شخص کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پروڈیوسر کو ٹیلنٹ کی ضرورت ہے؛ اسے صرف ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور وہ میں نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : چوکیدار ہائی سکول ٹیچر بن گیا،تنخواہ جان کر آپ کےہو ش اُڑ جائیں