عثمانیہ یونیورسٹی کا چوکیدار ہائی سکول ٹیچر بن گیا  ،2لاکھ 68 ہزار روپے تنخواہ مقرر

Mar 02, 2024 | 18:42:PM
عثمانیہ یونیورسٹی کا چوکیدار ہائی سکول ٹیچر بن گیا  ،2لاکھ 68 ہزار روپے تنخواہ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عثمانیہ یونیورسٹی  کا چوکیدار   ہائی سکول کا ٹیچر بن گیا، تنخوا ہ کی مد میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے ماہانہ ملا کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے  گولی پروین کمار عثمانیہ یونیورسٹی کے ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سینٹر میں پانچ سال سے رات کے چوکیدار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ، لیکن اب انہیں بیک وقت تین سرکاری ملازمتوں کا آفر لیٹر ملا ہے،پروین کمار کی کہانی خاصی متاثر کن ہے، ان کے والد  مستری ہیں جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں ،شدید افلاس زدہ گھرانے کا فرد ہونے کے باوجود پروین کمار نے ہمت نہ ہاری،کئی سال کی ان تھک محنت کے نتیجے میں پروین کمار نے اپنی تعلیمی قابلیت بہتر کی اور کئی امتحانوں سے گزرنے کے بعد ڈسٹرکٹ بورڈ میں مقابلے کے امتحان میں شریک ہوا۔

اس امتحان میں ایک بار ناکام ہونے پر بھی اس نے ہمت نہ ہاری اور تیاریاں کرتا رہا،اب اسے ایک ہائی سکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، وہ بہت جلد ہائی سکول ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت شروع کرنے والا ہے،پروین کمار کو ابتدائی طور پر تنخواہ کی مد میں کم و بیش 80 ہزار بھارتی روپے ملا کریں گے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم کم و بیش 2 لاکھ 68 ہزار روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور قلندرزکو پی ایس ایل 9 کا پہلا پوائنٹ مل گیا، لیکن کیسے ؟