لاہور قلندرزکو پی ایس ایل 9 کا پہلا پوائنٹ مل گیا

Mar 02, 2024 | 17:04:PM
لاہور قلندرزکو پی ایس ایل 9 کا پہلا پوائنٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلہ اس وقت جوبن پر ہے لیکن دفاعی چیمپئن  لاہور قلندر تاحال ایک بھی میچ نہیں جیت پائی البتہ ایک پوائنٹ ضرور حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا آج ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا، راولپنڈی سٹیڈیم میں بارش کے باعث پی ایس ایل 9 کا 17واں میچ نہ ہو سکا، بارش سے متاثرہ میچ  پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے ،پشاور زلمی 6 میچ میں 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور قلندرز لگاتار 6میچ ہار کر ایک پوائنٹ کیساتھ   چھٹے نمبر پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ گرفتار