پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ گرفتار

Mar 02, 2024 | 16:23:PM
پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم جی پی او چوک پر احتجاج کر رہے تھے، جس پر لاہور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،انہیں کس تھانے منتقل کیا گیا تاحال  اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں, افضال عظیم پاہٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے سابق وزیر اعظم  شہباز شریف کیخلاف الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو ان کے داماد نے غلط گائیڈ کیا،گستاسپ خان 

دوسری جانب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں شہزاد فاروق  کو بھی گرفتار کر لیا، جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کی ،حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے،مختلف حلقوں کے امیدوار، پی ٹی آئی کارکنان اور ضلع راولپنڈی کی قیادت لیاقت باغ پہنچ گئی ہے,کارکنان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے،پی ٹی آئی کارکنان براستہ مری روڈ ریلی کی صورت میں اسلام آباد ڈی چوک جائیں گے،لیاقت باغ مری روڈ پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔