جنوبی پنجاب میں منکی کیسز بڑھنےلگے، ملتان میں بھی 4 مریض سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(گوہر رحمان شیخ) جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان میں منکی پاکس کے چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک مزید مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
نشتر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج اور زیرِ نگرانی مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ تصدیق شدہ مریضوں میں ملتان، مظفرگڑھ اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مریضوں کے علاج اور نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ مشتبہ کیسز کے نمونے جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق