کراچی میں آٹے کی قیمتیں بے قابو، صوبائی وزیر کا نوٹس بھی کام نہ آیا

Jun 02, 2026 | 19:15:PM
کراچی میں آٹے کی قیمتیں بے قابو، صوبائی وزیر کا نوٹس بھی کام نہ آیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، صوبائی وزیر خوراک کے نوٹس کے باوجود مارکیٹ میں آٹے کے نرخ کم نہ ہو سکے اور قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

شہر میں فائن آٹا 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ڈھائی نمبر آٹا 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ فائن آٹا سرکاری نرخ سے 79 روپے فی کلو اور ڈھائی نمبر آٹا 37 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نانبائیوں کی دکانوں تک بھی پہنچ گئے ہیں، جہاں تندور کی روٹی کی قیمت 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خور عناصر سرکاری نرخوں کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

عوام نے قیمتوں میں اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستا آٹا بھی ان کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا ایک اور بڑا بوجھ ان پر ڈال دیا گیا ہے، جس سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مردان  میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق