وفاقی بجٹ ؛اراکین پارلیمنٹ کےاہلخانہ کی اضافی رہائشگاہوں کی تعمیرفنڈز رکھنے کی تجویز 

Jun 02, 2026 | 18:28:PM
وفاقی بجٹ ؛اراکین پارلیمنٹ کےاہلخانہ کی اضافی رہائشگاہوں کی تعمیرفنڈز رکھنے کی تجویز 
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی بجٹ 2026-27میں اراکین پارلیمنٹ کےاہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرفنڈز رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجویز  ہے،آئندہ مالی سال اس منصوبے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کئے جائیں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے بنتی ہے، جون 2026 تک منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 29 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام پر بجلی بم گرے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ