پنجاب میں 1853 خواتین تا حال لاپتہ، رپورٹ پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی جی پنجاب نے لاپتہ ہونے والی خواتین کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں لاپتہ اور مغوی خواتین کے مجموعی طور پر 3252 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت کے بعد 1405 خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، تاہم 1853 خواتین ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 2145 مقدمات کی تفتیش 1927 تربیت یافتہ افسران کر رہے ہیں جبکہ 1847 کیسز میں تفتیش کا عمل تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں:جوا ایپ کیس، یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع