جوا ایپ کیس، یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی، جس میں ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے ندیم نانی والے کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔
عدالت اس سے قبل بھی ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کر چکی تھی۔
عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوا ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم گلو کار بن گئے، ساتھی کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصرے