اسلام آباد؛ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس ) اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں،واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا یوسف کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے اور اسی دوران کزن نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق ثنا یوسف میڈیکل کے پہلی سال کی طالبہ تھی اور سوشل میڈیا پر فعال تھی،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا،ثنا یوسف کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ثنا یوسف کی میت ورثا لے کر چترال روانہ کی گئی ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ ورثا کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل
افسوسناک واقعہ کے اہم انکشافات منظرعام پر آئے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل سے قبل ثنا یوسف کی شوٹر سے اپنے گھر کے باہر مختصر بات چیت بھی ہوئی، ثنا کو دو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا مگر تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، اگرچہ اس قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک غیر مصدقہ ہیں، واقعہ ذاتی رنجش کا بھی لگ رہا ہے، تاہم کوئی حتمی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔