سیلفی کا جنون 20 سالہ نوجوان کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیلفی کے شوق نے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے، کچھ لوگ سیلفی لینے کے دوران خطرناک حد تک لاپروائی کا مظاہرہ کرکے اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر ممبئی کے نوجوان کے ساتھ پیش آیا ہے جہاں وہ دوستوں کے ساتھ سیلفی لینے کے دوران سمندر میں گر کر ہلاک ہوگیا،میڈیا کے مطابق ممبئی کے جوہو جیٹی کا رہائشی 20 سالہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر کنارے سیر کے لیے آیا تھا کہ اس دوران دوستوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے سمندر میں گر کر ہلاک ہو گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت انیل ارجن کے نام سے ہوئی ہے، وہ ہفتے کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اچانک توازن کھو بیٹھا اور سمندر میں جا گرا تھاجس کے بعد موقع پر موجود لائف گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے باہر نکالا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی فیملی نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ، بینکنگ کرائم کورٹ ملتان میں 3 کروڑ 51 لاکھ کی خردبرد کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا