پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر اُبھرا ہے :چودھری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر اُبھرا ہے ، اب سب کو مل کر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گا ۔
پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جرات مند، بہادر قوم ہے، اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے، قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف پر فخر ہے ۔
ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفیٰ ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق،چوہدری جہانگیر بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی رہنماء اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اُجاگر کریں، بنیان المرصوص کی طرح معاشی خوشحالی کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔
انھوں ںے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اور غریب آدمی قومی قیادت کی توجہ کا مستحق ہے، بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے ،مضبوط دفاع کے لیے معاشی خوشحالی و خود مختاری ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکل کر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا :صدر آزاد کشمیر