اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روکدیا

Jun 02, 2025 | 12:41:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روکدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: اسلام آباد ہائیکورٹ, ایم سی آئی ,پراپرٹی ٹیکس,24نیوز,Islamabad High Court, MCI, Property Tax, 24 News,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کیسز یکجا کرکے سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹرعمر اعجاز گیلانی، بدراقبال، محمد علی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن،سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلاء اور نمائندے عدالت میں پیش  ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کمیشن ایکٹ 2025 سٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے، سٹینڈنگ کمیٹی سے پھر یہ بل پارلیمنٹ آئے گا اور اس پر بحث ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئیں،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دنوں کی ٹائم لائن دی تھی،جنرل الیکشن میں کاغذات نامزدگی ایک جبکہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2024-25 کا اختتام قریب:ایف بی آر نے ریونیو ریکوری تیز کر دی

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ  کیا کہ پھر تو یہ الیکشن نہ ہی سمجھا جائے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کہ  ترمیم کتنے عرصے میں ہوجائے گی؟جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 26ویں آئینی ترمیم تو جلد ہوگئی تھی، یہ والی ترمیم بھی جلد ہوگی یا سست ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ یہ ترمیم بھی جلد ہی ہو جائے گی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی ٹیکس کیسے بڑھ سکتا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی  نے ریمارکس دیئے کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح لاگو رہے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت  24 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔