مالی سال 2024-25 کا اختتام قریب:ایف بی آر نے ریونیو ریکوری تیز کر دی
انڈسٹری سے ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ذرائع ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مالی سال 2024-25 کا اختتام قریب ہے اور ایف بی آر نے ٹارگٹ پوراکرنے کے لیے ریونیو ریکوری تیز کر دی۔
ایف بی آر نے ٹارگٹ پوراکرنے کے لیے بڑے ٹیکس دہندگان کیخلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ریکوری ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
اگلے تین ہفتوں میں بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے فیلڈ فارمیشنز الرٹ کر دی گئی ہیں،چھوٹے ٹیکس گزاروں پربھی نظررکھی جارہی ہے جبکہ فائلرز اور نان فائلرز کی ٹریکنگ سسٹم سے جانچ کا عمل شروع کردیاگیاہے۔
سیمنٹ اور تمباکو انڈسٹری کی ڈیجیٹل نگرانی مکمل فعال کرنے کا عمل تیز کر دیا گیاہے،شوگر ملز اور بیوریجز پلانٹس میں تعینات عملے کوبھی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراناحقائق سےانحراف ہے: پاکستان
تمام زونز کو ٹیکس مہم میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے،اس کے علاوہ صنعتوں کی پیداواراور سپلائی چین،انوائس سسٹم کا مکمل ڈیجیٹل ٹریکنگ پلان بھی تیارکرنے کے لیے کہاگیاہے،مانیٹرنگ ٹیموں کو ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آرکے مطابق انڈسٹری سے ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔