جنوبی پنجاب سے پی ٹی آ ئی کو ایک اور جھٹکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

Jun 02, 2023 | 11:37:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی پنجاب سے پی ٹی آ ئی کو ایک اورجھٹکا،سابق ایم پی اے میاں شفیع محمد نے بھی پارٹی کو خیربادکہہ دیا۔

سابق ایم پی اے میاں شفیع محمد نے ویڈیو پیغام میں  کہا کہ9  مئی واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں،خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیساتھ کھڑا ہوں۔

 دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست اور پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ،سیالکوٹ میں پریس کانفرنس میں عامر ڈار کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،کاروباری مصروفیات کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہے ہیں،سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان اٹھانا پڑا،کسی ادارے کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہوشیار