پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا

Jun 02, 2022 | 12:25:PM
حج،پاکستانی شہری،پریشان
کیپشن: سعودی عرب میں عازمین حج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عازمین حج کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور  سے حجاز مقدس پہنچانے والا روڈ ٹو مکہ منصوبہ منسوخ کردیا گیا۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج لاہور سے روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت نہیں ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

 ذرائع کے مطابق سعودی امیگریشن حکام کے وفد نے وقت کی کمی کے باعث منصوبے کے فوری آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،

 سعودی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سسٹم آنے اور لگانے میں وقت لگتا ہے لہٰذا فوری سسٹم اسٹال نہیں ہوسکتے۔

 ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے لاہور ائیرپورٹ دورے کے بعد منصوبہ اس سال کی بجائے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سعودی امیگریشن وفد نے لاہور ائیرپورٹ حکام سے منصوبہ شروع کرنے سے معذرت کرلی، سعودی امیگریشن کے سسٹم کی تنصیب نہ ہونے سے عازمین حج کا امیگریشن لاہور میں نہیں ہوسکے گا۔

 اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے کہا کہ روڈ ٹومکہ منصوبہ کے تحت عازمین حج کو جو سہولیات میسر ہوتی ہیں وہ اب نہیں مل سکیں گی۔ سی اے اے حکام کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

 ذرائع کے مطابق اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

 سعودی عرب میں عازمین حج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے "روڈ ٹو مکہ منصوبے” پر 15روز قبل عمل درآمد شروع کردیا گیا تھا۔

 ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے 2 سال تک حج آپریشن نہیں ہوا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 2019 میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔