ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی منشیات سملگنگ کے بارے میں اسلام آباد میں بڑی کاروائی

Jun 02, 2022 | 11:49:AM
 ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی منشیات سملگنگ کے بارے میں اسلام آباد میں بڑی کاروائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی "اے آر وائے نیوز "کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 3.054 کلو گرام  ہیروئن برآمد کی۔مسافر محمد خالد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )حکام کے حوالے کردیا گیا۔واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، انتظامیہ نے دیگر مسافروں کے سامان کی بھی نگرانی مزید سخت کردی، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔