آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات ؛ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  تہران روانہ 

Jul 02, 2026 | 19:32:PM
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات ؛ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  تہران روانہ 
کیپشن: یوسف رضا گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا انتقال ایران، پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہنما تھے، سید یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ پاکستان نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال سے ایک مخلص دوست اور مسلم دنیا نے ایک دور اندیش قائد کھو دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے، چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام، دوستی اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہو گیا