سی ٹی اولاہورکاحادثات کی روک تھام کےلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)سی ٹی او لاہورنے حادثات کی روک تھام کےلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
مہلک حادثے کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دے دیاگیاجبکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر بھی ڈرائیور کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دیاگیاہے۔
لائسنس معطلی کی صورت میں پھر سے ڈرائیونگ کرنے پر ڈرائیور کو مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔
سی ٹی اولاہورکے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم6 ماہ سے 3سال کیلئے معطل رہے گا،مہلک حادثے کی صورت میں لائسنس کی بحالی عدالتی حکم سے مشروط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی
سی ٹی اولاہور کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانا ہوگی۔