مبینہ پولیس مقابلہ ،بین الصوبائی کار لفٹرز ’’مانی گینگ‘‘کے دو کارندے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)اے وی ایل سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں “مانی گینگ” کے دو کارندوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ فرمان عرف مانی بھی شامل ہے، جو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور تین بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کاشف عرف کاشو کا تعلق لاہور سے تھا اور اس کے خلاف پنجاب میں 22 مقدمات درج تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بین الصوبائی کار لفٹرز گینگ سے تعلق رکھتے تھے اور کراچی سے چوری کی گئی گاڑیاں دیگر صوبوں میں فروخت کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران دو پستول اور مسروقہ گاڑی بھی برآمد ہوئی، جو تھانہ فیروز آباد کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:خیرپور: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار