جنوبی وزیرستان اپر، 3 جولائی کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ

Jul 02, 2025 | 23:28:PM
جنوبی وزیرستان اپر، 3 جولائی کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی وزیر ستان اپر میں 3 جولائی کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیاہے  جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق   تاؤدہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں،   مکین تا کانیگرم اور شیر وانگی تک آمدورفت ممنوع ہے ۔ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیاہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ  ایمرجنسی سفر صرف اجازت، شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ ممکن ہوگا ،   سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیاجائے،  ڈی آئی خان اور ٹانک سے سفر کرنے والے احتیاط کریں،  عوام سے امن و امان کے لیے مکمل تعاون کی اپیل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری