پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ,عالمی اداروں کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے،انسدادِ پولیو کے عالمی اداروں کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرنے کے بعد حکومت نے پولیو وائرس پر قابو پانے کیلئے ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارتِ صحت کے مطابق پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے بچوں کو خصوصی مہم کے دوران کراچی، لاہور، پشاور میں بچوں کو پولیو ویکسین انجکشن لگائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو آئی پی وی لگائے جائیں گے،15 سال عمر تک آئی پی وی لگانے کا مقصد قوت مدافعت بڑھانا ہے،پولیو ویکسین انجکشن 15 سال عمر تک کیلئے بطور بوسٹر کام کرے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پولیو ویکسین انجکشن سے بچوں کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہو گا،پولیو کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت کمزور ہونے کا خدشہ ہے،قوتِ مدافعت کی ممکنہ کمزوری پر پولیو وائرس کا پھیلاو بڑھا ہے،آئی پی وی ویکسینیشن مہم کیلئے ویکسین عالمی ادارے فراہم کریں گے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 14 کیسز کی تصدیق ہو چکی،پاکستان کے بیشتر اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس پازیٹو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ